قلعہ سیف اللہ کے علاقے میں ڈپٹی کمشنر شیرانی کی گاڑی پر فائرنگ
ژوب(ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر شیرانی کی گاڑی پر حملہ لیویز فورس کی جوابی کارروائی ملزمان فرارڈی سی سمیت تمام اہلکار محفوظ رہے لیویز ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے شیرانی آنے والی ڈپٹی کمشنر ثنا ماہ جبین عمرانی لیویز فورس اسکارٹ کی گاڑی کے ہمراہ شیرانی آ رہی تھی جب کوئٹہ قومی شاہراہ پر قلعہ سیف اللہ کے علاقے تنگہ پہنچی تو پہلے سے پہاڑی پر گھات لگائے موجود مسلع افراد نے فائرنگ شروع کردی ڈی سی کے ہمراہ موجود لیویز فورس کی جوابی کاروائی سے حملہ پسپا اور ملزمان فرار ہوگئے لیویز ذرائع کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے لیویز کی گاڑی پر دو گولیاں لگی تاہم واقعے میں ڈپٹی کمشنر سمیت تمام لیویز اہلکار محفوظ رہے اس سلسلے میں تفصیلات کے لئے بار بار کوششوں کے باوجود ڈپٹی کمشنر سے رابطہ نہ ہو سکا