پی ٹی آئی نے کل کچھ کیا تو نرمی کی توقع نہ رکھے،محسن نقوی

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)پی ٹی آئے کے کل ہونے والے احتجاج کی کال پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آبادمیں دفعہ 144 نافذ ہے، کل کچھ ہوا تو پی ٹی آئی نرمی کی توقع نہ رکھے۔

اسلام آباد میں میڈیا ست گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ ملائیشیا کےوزیراعظم پاکستان کےدورے پر ہیں اور اسلام آبادمیں اہم نوعیت کی عالمی تقاریب جاری ہیں غیرملکی سربراہ کی موجودگی میں پی ٹی آئی کا احتجاج مناسب نہیں۔

انھوں نے کہا کہ اسلام آبادانتظامیہ نےجلسےکی جگہ مختص کردی ہے لیکن تحریک انصاف نےکل احتجاج کی کال دی ہوئی ہے کل کسی نےدھاوابولا تو کوئی شکوہ نہ کرے کیونکہ سیکیورٹی انتظامات میں کوئی کوتاہی نہیں برتی جائےگی کیونکہ اسلام آبادمیں دفعہ 144نافذ ہے۔

انھو نے بتایا کہ سعودی اور چینی وفود بھی پاکستان پہنچ رہے ہیں جس کے لئے ہم نے سیکیورٹی کے پیشگی انتظامات کرلئے ہیں مولانافضل الرحمان نےبھی احتجاج نہ کرنےکی اپیل کی ہے۔ ہم نہیں چاہتے کہ ملک کی بدنامی ہو اور پریشانی کا باعث بنے، احتجاج کرنا آپ کاحق ہے لیکن ان 10 سے 12 دنوں میں نہ کریں۔ عالمی رہنما موجود ہے،ک وئی احتجاج برداشت نہیں کریں گے، مولاناسے 25 سال کا تعلق ہے، کسی کی خواہش پرختم نہیں کرسکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے