کھلی کچہریوں کا مقصد عوام الناس کو سستا انصاف فراہم کرنا ہے،ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ

سبی (ڈیلی گرین گوادر)ضلعی انتظامیہ سبی کی جانب سے عیسائی اور ہندو برادری کے لیے مشترکہ طور پر کھلی کچھری کا انعقاد کیا گیا ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ نے منعقدہ کھلی کچہری کی صدارت کی ،کھلی کچہری میں ونگ کمانڈر 63 ونگ کرنل طاہر، اے ڈی سی جنرل علی اصغر مگسی،اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ سمیت تمام محکموں کے افسران ، اقلیتی براداری کی کثیر تعداد نے شرکت کی کھلی کچہری میں اقلیتی برادری نے درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر سبی کو تفصیلی آگاہ کیا ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ میرے دفتر کے دروازے تمام اقلیتی برادری کے لوگوں کے لئے کھلے ہیں، تمام حل طلب مسائل کے حل کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری کے تمام مسائل براہ راست سنے اور ان کے حل کے لئے موقع پر ہدایات بھی جاری کر دی ہیں ان کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری کےانعقاد کا مقصد یہی ہے کہ سرکاری دفاتر کے ساتھ ساتھ مقامی سطح پر عوام کے مسائل کی نشاندہی اور ان کا فوری حل ممکن ہو کھلی کچہری میں زیر بحث آنے والے مسائل میں واپڈا سر فہرست رہا تمام لوگوں نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ کہ بجلی کے ٹرانسفارمرز کے لیے مرمتی ورکشاپ کا قیام ناگزیر بن چکا ہے سبی کیونکہ گرم ترین شہر ہے آئے روز ٹرانسفارمر خراب ہونے سے لوگ اذیت کا شکار ہو رہے ہیں اپنی مدد آپ کے تحت ٹرانسفارمر بنوائے جاتے ہیں اگر کوئٹہ ورکشاپ بھجوائے جائیں تو بننے میں کافی دن لگ جاتے ہیں اور تمام عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سبی نے کہا کہ مرمتی ورکشاپ کے لیے پہلے بھی اعلی حکام کی شنید میں لایا گیا ہے اور اب بھی اس کھلی کچہری کے توسط سے لکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح عوام کو ریلیف کی فراہمی ہے جس پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا ان کھلی کچہریوں کا مقصد عوام الناس کو سستا انصاف فراہم کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے