شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دینے والے 2 انسانی اسمگلرز گرفتار
لاہور(ڈیلی گرین گوادر)ایف آئی اے لاہور نے شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے کا فراڈ کرنے والے دو انسانی اسمگلرز کو گرفتار کر لیا۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت محمد تنویر اور سلیم اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان نے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے وصول کئے ہیں۔ملزم تنویر نے شہری کو جرمنی میں ملازمت کا جھانسہ دے کر شہری سے 14 لاکھ 30 ہزار روپے وصول کیے جبکہ ملزم سلیم اللہ نے شہری سے اٹلی بھجوانے کیلئے 21 لاکھ روپے لئے۔ترجمان کے مطابق ملزمان شہریوں سے پیسے وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گئے تھے۔4059