خضدار،پولیس اورڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ،اہلکار جاں بحق ،ڈاکو ہلاک

خضدار (ڈیلی گرین گوادر ) جھالاوان کمپلیکس نیو اڈہ ایریا میں پولیس اورڈاکوءو ں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ایک ڈاکو ہلاک ایک زخمی ۔ تفصیلات کے مطابق صبح جھالاوان کمپلیکس نیواڈہ بکرامنڈی میں پولیس اور ڈاکوءوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ایک ڈاکو عبدالقیوم سناڑی ہلاک جبکہ اس کا ساتھی نزیراحمد نتہوانی زخمی ہوگئے جبکہ ڈاکوءوں کی فائرنگ سے ایک پولیس سپاہی جلیل احمد شیخ جانبحق ہوگئے ۔ مبینہ طور پر ہلاک ڈاکو متعدد چوری ڈکیتیوں میں پہلے سے ملوث ہونے کے ساٹھ قلات جیل سے فرار ہوگئے تھے ۔ جوکہ قلات پولیس کو کئی مقدمات میں مطلوب تھا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے