اسرائیل نے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کے ملک میں داخلے پر پابندی لگادی

(ڈیلی گرین گوادر)اسرائیل نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو ملک میں داخلے سے روک دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو ملک میں داخل ہونے سے روک رہے ہیں کیونکہ انہوں نے اسرائیل پر ایران کے میزائل حملے کی واضح طور پر مذمت نہیں کی تھی۔اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز نے کہا کہ ایران کی سخت الفاظ میں مذمت کرنے میں گوٹیریس کی ناکامی کی وجہ سے وہ اسرائیل میں غیر مقبول شخص بن گئے ہیں۔اسرائیل کاٹز نے کہا کہ جو کوئی بھی اسرائیل پر ایران کے گھناؤنے حملے کی واضح طور پر مذمت نہیں کر سکتا جیسا کہ دنیا کے تقریباً تمام ممالک نے کیا ہے، وہ اسرائیلی سرزمین پر قدم رکھنے کا مستحق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل انتونیو گوٹیریس کے ساتھ یا ان کے بغیر بھی اپنے شہریوں کا دفاع اور قومی وقار کو برقرار رکھے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے