پسنی میں امن و امان کی بحالی کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں،مولانا اہدایت الرحمن
گوادر (ڈیلی گرین گوادر)پسنی میں بدامنی کے واقعات پر ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا ایس ایس پی گوادر سے رابطہ، پسنی میں دوبارہ سر اٹھاتے ڈیتھ اسکواڈ کی سرکوبی کی ہدایت کی پسنی میں گزشتہ دن فائرنگ کے سے دو نوجوانوں کے زخمی ہونے کے واقعہ پر ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے ایس ایس پی گوادر نجیب اللہ پندرانی سے رابطہ کیا اور پسنی میں امن و امان کی بحالی کے لئے ہر ممکن اقدامات کی ہدایت کیایم پی اے گوادر نے پسنی میں ایک بار پھر ڈیتھ اسکواڈ کے سرگرم ہونے کی خبروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی سرکوبی کے لئے فیصلہ کن کارروائی پر بھی زور دیا۔