بلوچستان میں سیکیورٹی کے نام پر ایک ارب روپے خرچ کرنے کے بجائے ہمیں وہ رقم تعلیم کیلئے فراہم کی جائے،خوشحال خان کاکڑ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سیکیورٹی کے نام پر ایک ارب روپے خرچ کرنے کے بجائے ہمیں وہ رقم تعلیم کے لیے فراہم کی جائے بلوچستان یونیورسٹی اور بیوٹمز کا پریس کلب کے سامنے تنخواہوں کے لیے احتجاج حکمرانوں کے منہ پر تمانچہ ہے جس طرح بنگلہ دیش میں طلبہ نے نکل کر اپنے ملک سے کرپٹ مافیا کو بھگایا یہاں بھی طلبا اساتذہ آگے بڑھیں ہم ان کے ساتھ ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پریس کلب کے سامنے بلوچستان یونیورسٹی اور بیوٹمز کے اساتذہ کے کیمپ کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس سے قبل پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ اور دیگر اساتذہ نے گزشتہ چھ ماہ سے اساتذہ کو تنخواہے نہ ملنے کے حوالے سے آگاہ کیا اور کہا کہ کتنے مشکل سے وہ گزارہ کررہے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ اپنے کلاسیں لیتے ہیں اور دو بجے کے بعد علامتی بھوک ہڑتال میں بیٹھتے ہیں خوشحال خان کاکڑ نے اپنے خطاب میں کہا کہ مجھے بہت افسوس ہوا کہ بیوٹمز اور بلوچستان یونیورسٹی کے اساتذہ آج پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال کیمپ میں بیٹھے ہوئے ہیں ہمیں شرمندگی ہے کہ ہم اپنے اساتذہ کو اضافی مراعات تو اپنی جگہ ان کی جائز تنخواہیں بھی ادا نہیں کررہے جس کی وجہ سے وہ علامتی بھوک ہڑتال پر مجبورہے انہوں نے کہا کہ اٹھاروی ترمیم کے بعد ہائیر ایجوکیشن کے بھی صوبوں کے حوالے کیا گیا آغاز حقوق بلوچستان کے بعد بلوچستان کے مواصلات کا چھ فیصد کے بجائے ان کا حصہ بارہ فیصد کردیا گیا تاکہ بلوچستان کے مسائل حل ہو بلوچستان میں نو سو ارب روپے میں سے سو ارب روپے صرف سیکیورٹی کے نام پر ددیئے جارہیے ہیں پشتونوں اور بلوچوں کو سیکیورٹی فورسز کی امن نہیں چاہیے بلکہ یہی رقم ہمیں تعلیم کی مد میں دی جائے آج اساتذہ اپنے چھ ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر پریس کلب کے سامنے سراپا احتجاج ہے انہوں نے کہا کہ یہاں تو وزارت اعلی وزرا اور بلوچستان اسمبلی کے رکنیت کے بھی باری برکم رقم وصول کی جاتی ہے جس کے بعد وہ ایم پی اے صوبائی وزیر اور وزیر اعلی مجبور ہوکر اپنا دیا ہوا رقم واپس وصول کرلیتا ہے بنگلہ دیش میں جس طرح طلبا نے اس کرپٹ نظام کے خلاف میدان میں نکل کر نقلاب لایا یہاں بھی اساتذہ طلبا نکلے ہم ان کے ساتھ شانہ بشانہ نکل کر اس کرپٹ نظام کا خاتمہ کردیں پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی اس نظام سے تنگ آچکی ہے جہاں عوام کے مسائل حل ہونے کے بجائے مزید گھمبیر ہوتے جارہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے