پنجگور،دولاپتہ بھائیوں کے عدم بازیابی کیخلاف سی پیک روڈ پر دھرنا جاری

پنجگور (ڈیلی گرین گوادر) پنجگور میں صابر نور عابد نور کے اہل خانہ نے سرادک زم زم ہوٹل کے قریب سی پیک روڑ پر دھرنا دے کر روڑ کو بند کردیا دونوں اطراف سینکڑوں مسافر پھنس کر رہ گئے تفصیلات کے مطابق پنجگور چتکان میں گزشتہ شب سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتار صابر نور عابد نور کے اہل خانہ نے احتجاج کرتے ہوئے سرادک کے مقام پر سی پیک روڑ کو بند کردیا روڑ پر دھرنا کی وجہ سے کراچی پنجگور گوادر کیچ کوئٹہ آنے جانے والی ٹریفک جام رہا جس سے دونوں اطراف سیکنڑوں مسافر اور گاڑیاں پھنس کر رہ گئیں دریں اثنا جمعیت علمائے اسلام اور دیگر جماعتوں کے رہنماؤں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے دھرنے کی مقام پر جاکر اہل خانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ صابر نور اور اسکے بھائی عابد نور کو فوری طور پر ریلیز کرائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے