شمالی وزیرستان میں تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کی تصاویر سامنے آگئیں، حادثہ کیسے پیش آیا

شمالی وزیرستان(ڈیلی گرین گوادر) شمالی وزیرستان میں تباہ ہونے والے ایم ائی ایٹ ہیلی کاپٹر کی تصاویر سامنے اگئیں۔ اس حادثے میں 6 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ چارٹرڈ ہیلی کاپٹر پر تین روسی پائلٹس سمیت 14 افراد سوار تھے جن میں سے 8 زخمی ہوئے۔سامنے آنے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے پچھلے روٹر کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ اس کا مرکزی حصہ بھی متاثر ہوا ہے۔ہفتہ کو حادثے کے بعد بتایا گیا تھا کہ ہیلی کاپٹر ٹیک اف کے دوران انجن میں خرابی کا شکار ہوا اس دوران اس نے لینڈنگ کی کوشش کی لیکن پچھلا روٹر زمین سے ٹکرا گیا۔ایوییشن ذرائع سے سامنے انے والی اطلاعات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ ہیلی کاپٹر پاکستان میں چارٹرڈ پروازیں فراہم کرنے والی کمپنیاں پرنسلے جیٹ نے روس سے ویٹ لیز پر حاصل کیا تھا یعنی اسے عملے سمیت لیز کیا گیا تھا۔شمالی وزیرستان میں غیرملکیوں کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر تباہ، 6 ہلاک پرنسلے جیٹ سے یہ ہیلی کاپٹر ماڑی پیٹرولیم نے چارٹرڈ کیا تھا اور یہ شمالی وزیرستان میں ماڑی پیٹرولیم کی شیوا آئل فیلڈ پر پہنچا تھا۔تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے پچھلے روٹر اور مرکزی حصے کو نقصان پہنچنے کے علاوہ اس کے کاک پٹ کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے