ریحانہ حبیب جالب استحکام پاکستان پارٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان

کوئیٹہ(ڈیلی گرین گواد) استحکام پاکستان پارٹی بلوچستان شعبہ خواتین کی صدر اور متحرک سیاسی شخصیت ریحانہ حبیبِ جالب نے آئی پی پی کے صدارتی عھدے اور پارٹی کی بنیادی مبرشپ سے استعفیٰ دے دیا ہے. میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں محترمہ ریحانہ جالب نے کہا ہے کہ وہ آئی پی پی میں ساتھیوں سمیت اس امید پر شامل ہوئے تھے کہ جھانگیر ترین اور علیم خان نے یہ یقین دلایا تھا کہ وہ بلوچستان اور ان کے لوگوں کو دوسری وفاقی پارٹیوں کی طرح نظرانداز نہیں کریں گے، لیکن آئی پی پی بھی بدقسمتی سے بلوچستان کو آخری ترجیھ پر رکھتی ہے. انھوں نے کھا کہ وہ ذاتی طور پر جھانگیر ترین اور علیم خان کا احترام کرتی ہیں، لیکن بلوچستان کی پارٹی اور لوگ ان کی کسی بھی ایجنڈے میں شامل نہیں. علیم خان وزارت کی مصروفیتوں میں پارٹی کو بھول چکے ہیں اور الیکشن گذر جانے کے بعد نا کوئی پارٹی اجلاس ہوا ہے نا ہی صوبائی قیادت کو مستقبل کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ہے، جس کی بنا پر وہ جود اور ان کے ساتھ شمولیت کرنے والے سینکڑوں ساتھی سخت مایوس ہوئے ہیں. ریحان حبیب جالب نے کھا کہ بلوچستان دن بدن گوناگوں مسائل میں پھستا جا رہا ہے اور روایتی سیاست میں بلوچستان کیلئے زبانی جمع خرچ کے علاوہ کچھ بھی نہیں، جس کی وجہ سے یھاں کی سیاست پہلے سے زیادہ بیحد پیچیدہ اور مایوسیوں کی گھرائیون میں ڈوب گئی ہے. انہوں نے کھا وہ اور ان کے ساتھی حبیب جالب کے شاگرد اور رفقاء ہیں، لہذا بھت جلد مشاورت سے اپنے مستقبل اور سیاسی سفر کا لائحہ عمل ترتیب دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے