حب،زمین کے تنازعے پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی

حب(ڈیلی گرین گوادر) حب کے علاقے محمد گوٹھ بھوانی میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ کونسلر کا بھائی زخمی خواتین کا احتجاج قومی شاہراہ بلاک کردیا۔اس سلسلے میں پیر کے روز حب کے علاقے محمد گوٹھ بھوانی میں زمین کے معاملے پر بااثر افراد کا گوٹھ مکینوں کے ساتھ جگڑا فائرنگ سے مقامی کونسلر کا بھائی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جس پر گوٹھ کے خواتین نے بااثر شخص کے خلاف احتجاجاً کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ پر دھرنا دیکر بلاک کردیا قومی شاہراہ کئی گھنٹے بلاک رہنے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں تاہم اسسٹنٹ کمشنر حب امیر حمزہ بلو اور پولیس حکام کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد خواتین نے احتجاج ختم کرکے قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے