بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 8 پر ضمنی انتخابات14نو مبر کو ہوں گے،ضمنی انتخابی شیڈول جاری

سبی(ڈیلی گرین گوادر)بلو چستان اسمبلی کے حلقہ حلقہ پی بی 8پر ضمنی انتخابات14نو مبر کو ہوں گے،الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابی شیڈول جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطا بق صو با ئی وزیر بلدیات سردار سرفراز چاکر ڈومکی کے انتقال کے بعد سبی کم لہڑی کی صوبائی اسمبلی کی خالی ہونے والی نشست پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیاالیکشن کمیشن آف پاکستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق سردار سرفراز چاکر ڈومکی کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی بلوچستان صوبائی اسمبلی کی نشست حلقہ پی بی 8 سبی کم لہڑی پر 14 نومبر کو ضمنی انتخابات ہونگے کاغذات نامزدگی 2 سے 4 اکتوبر تک جمع کروائے جاسکے گے جبکہ 5 اکتوبر کو تمام اُمیدواروں کے نام کی فہرست جاری کی جائے گی کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل 9 اکتوبر تک ہوگا جبکہ اپیل دائر کرنے اور ان اپیلوں اور فیصلہ 17 اکتوبر تک کیا جائے گا علاوہ ازاں 18 اکتوبر کو تمام اُمیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی جبکہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ 21 اکتوبر ہے جبکہ 22 اکتوبر کو تمام اُمیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کردیئے جائیں گے الیکشن کمیشن آف پا کستان کے نو ٹیفکیشن کے مطابق 14 نومبر 2024 کو حلقہ پی,بی 08 سبی کم لہڑی کی نشست پر انتخابات ہونگے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آ فیسر ڈپٹی کمشنر سبی کو مقرر کیا گیا ہے الیکشن کمیشن آف پا کستان کے اعلان کے بعد سبی میں انتخا بی سر گر میاں شروع ہو چکی ہیں 8فروری کو ہو نے والے الیکشن میں مر حوم سردار سرفراز خان ڈو مکی تیسری بار اس حلقے سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ ان کے بلمقابل سبی اتحاد کے امیدوار میر اصغر مری تھے دونوں امیدواروں کے درمیان کا نٹے دار مقابلہ رہا یہی وجہ ہے کہ 7ماہ بعد سبی حلقہ پی بی 8پر دوبارہ ضمنی الیکشن کا اعلان ہوتے ہی سبی لہڑی اتحاد اور سبی اتحادکے درمیان ایک بار پھر سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے