یونیورسٹی آف بلوچستان میں 3 اور 4 اکتوبر کو انٹرنیشنل لینگوئیسٹک اینڈ لیٹریچر کانفرنس کا انعقاد

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) یونیورسٹی آف بلوچستان میں لینگوئیسٹک ایسوسی ایشن آف پاکستان کے اشتراک سے 3 تا 4 اکتوبر 2024 کو انٹرنیشنل لینگوئیسٹک اینڈ لیٹریچر کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں لسانیات اور ادب کے اہم مسائل پر بات کرنے کے لیے معروف قومی اور بین الاقوامی اسکالرز شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں پاکستان کی مقامی زبانوں اور ثقافتی ورثے کے تحفظ اور فروغ پر خصوصی توجہ دی جائے گی، جس کا مقصد لسانی تنوع کے تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے