موسیٰ خیل سے مزدوروں کے اغواء کی اطلاعات غیر مصدقہ ہیں،شاہد رند

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ترجمان بلو چستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ موسیٰ خیل سے مزدوروں کے اغواء کی اطلاعات غیر مصدقہ ہیں۔ اپنے ایک بیان میں ترجمان حکومت بلو چستان شاہد رند نے کہا کہ ضلع انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز مذکورہ علاقے میں پہنچ چکے ہیں، کمشنر لورالائی کے مطابق سردست مزدوروں کے اغواء کا کوئی ثبوت نہیں ملا چار مزدور خوف سے چھپ گئے جنہیں تلاش کرلیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے