لورالائی،خاتون مریضہ دوران علاج نجی کلینک میں جاں بحق
لورالائی(ڈیلی گرین گوادر)لورالائی خاتون مریضہ دوران علاج نجی کلینک میں جاں بحق تفصیلات کے ایک نجی کلینک میں ایک خاتون مریض علاج کے لئیے آئی، ڈاکٹر نے چیک اپ کے بعد ڈرپ انجیکشن وغیرہ لکھ کر دئیے۔ انجیکشن اور ڈرپ لگنے کے ساتھ ہی خاتون کی موت واقع ہو گئی، وجہ ہارٹ اٹیک یا انجیکشن وغیرہ کا ری ایکشن ہو سکتا ہے۔خاتون کو فوری طور پر ٹیچنگ ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کر دی تاہم ورثا کی جانب سے آخری اطلاعات تک کیس رجسٹرڈ نہیں کروایا گیا۔