سانحہ پنجگور،مزدوروں کی لاشیں ہیلی کاپٹر میں ملتان روانہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ہدایت پر سانحہ پنجگور کے مزدوروں کی لاشیں بذریعہ ہیلی کاپٹر ملتان روانہ کر دی گئی ہیں۔گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے پنجگور میں قتل کیے گئے مزدوروں کی لاشیں ان کے آبائی علاقے میں پہنچانے کے لیے حکومت بلوچستان کا ہیلی کاپٹر پنجگور پہنچا تھا۔ جہاں حکومت بلوچستان کے حکام نے ملتان انتظامیہ سے رابطہ کرکے لاشوں کی حوالگی کے لیے انتظامات مکمل کر رکھے تھے۔

ہیلی پیڈ پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ پنجاب، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر ملتان بھی موجود تھے۔ بلوچستان حکومت نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر سے مزدوروں کی لاشیں ملتان کے لیے روانہ کردی گئی ہیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی کی ہدایت پر زخمی مزدوروں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے کوئٹہ سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے