کوئٹہ،کلی جیو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بی این پی کے رہنماء آغا خالد شاہ جاں بحق
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء آغا خالد شاہ جاں بحق جبکہ انکا کزن زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ کے علاقے کرانی روڈ پر کلی جیو کے قریب مسلح افراد نے بی این پی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن آغا خالد شاہ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق جبکہ انکا کزن غریب شاہ زخمی ہوگئے۔ واقعہ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ پولیس کی جانب سے واقعہ پرانی رنجش کا نتیجہ بتایا جارہا ہے مزید کاروائی جاری ہے۔