وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر پشین میں 40 بند اسکولز کو دبارہ کھل گئے،شاہد رند

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی کی ہدایت پر پشین میں 40بند اسکولز کو دبارہ کھل دیا گیا ہے۔ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان کی خصوصی ہدایت پشین میں 40کنٹریکٹ اساتذہ کا تقرر کرکے اساتذہ کی عدم دستیابی کے باعث بند40اسکولز کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر پشین نے این سی ایچ ڈی کے تعاون سے تدریسی اسٹاف کا انتظام کیا پشین کے 81 عادی غیر حاضر اساتذہ کو شوکاز نوٹس جاری کردئیے گئے ہیں غیر حاضر اساتذہ کی جانب سے تسلی بخش جواب نہ دینے پر ملازمت سے برطرفی کی کارروائی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں تعلیمی اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے، وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے دورہ پشین کے موقع پر ڈپٹی کمشنر پشین کو رواں سال دسمبر تک ضلع کے تمام بند اسکول کھولنے کا ٹاسک دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے