نواب ثناء اللہ زہری سے سردار نصیراحمد موسیانی،آغا موسیٰ جان احمدزئی کی ملاقات،بلوچستان کی مجموعہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
خضدار(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سینئر رہنماء سابق وزیراعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری سے بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے رہنماء سردار نصیر احمد موسیانی،آغاموسی جان احمد زئی اور پیپلز پارٹی کے رہنماء سابق گورنر بلوچستان جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ،سابق سفیر حسین بخش بنگلزئی محمد اعظم ریکی نے ملاقات کی ملاقات میں بلوچستان کی مجموعی سیاسی صورتحال علاقائی اور قبائلی مسائل سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیاملاقات میں سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے انکے خوش دامن کی انتقال پر تعزیت اور مرحومہ کی بلند درجات کے لیے دعا کی اس موقع پرنواب ثناء اللہ خان زہری نے مہمانوں کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ بھی دیااس موقع پر سردار زادہ میر ظفر اللہ خان ساسولی میر شاہجہان زہری میر عبدالنبی زہری میر محمد اقبال زہری میر عبدالوہاب زہری پرسنل سیکریٹری نواب زہری میر خان محمد زہری بھی موجود تھے۔