عوام کی پریشانی کا جماعت اسلامی کے سوا کسی کو کوئی فکرنہیں،مولانا ہدایت الرحمان بلوچ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان،حق دو تحریک کے قائد ممبر صوبائی اسمبلی مولانامولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان بھر سے ہزاروں لاکھو ں لوگ ممبر سازمی مہم میں جماعت اسلامی کے ممبر بن کر حق دو عوام کو حق دو بلوچستان کو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے نوجوان علمائے کرام وعوام سب ملکربلاتفریق رنگ نسل وزبان جماعت اسلامی میں شامل ہوجائے جماعت اسلامی نے اہل بلوچستان کے سیلاب بارش زلزلہ سمیت ہر آفت میں بھر پور مدد وخدمت کی یتیموں کی کفالت،بیواؤں معذوروں طلباء اور نوجوانوں کی مددکرکے ان کو معاشرے کے ذمہ دار وقیمتی فردبنانے،روزگار،تعلیم وہنر مند بنانے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔بجلی قیمتوں ٹیکسزمہنگائی بدامنی میں میں کمی کیلئے مہم شروع ہے۔جماعت اسلامی کا ممبر بنکراپنی حقوق کے حصول کیلئے،ظلم وجبر کے خلاف جماعت اسلامی کو قوت فراہم کریں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے مستونگ میں ممبر سازی مہم کیلئے لگائے لگائے کیمپ میں خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امیر ضلع حافظ خالد الرحمان شاہوانی ودیگر ذمہ داران بھی موجودتھے کیمپ میں شہریوں،عوام دکانداروں اورنوجوانوں کو جماعت اسلامی کا پیغام ودعوت دیاگیا سینکڑوں لوگ جماعت اسلامی کے آن لائن ممبربن گیے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ،حافظ خالد الرحمان شاہوانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام بار بارآزمائے ہوئے پارٹیوں وممبران کومزید نہ آزمائے پارٹیاں خاندانی موروثی پراپرٹیاں بن گئی ہے عوام کیلئے بولنے والا کوئی نہیں عوام کو حق جماعت اسلامی دیگی بلوچستان وسائل خزانوں سے بھر امگر ایمانداراہم قیادت نہ ہونے کی وجہ سے بدعنوانی عروج پر وسائل چند خاندان پر خرچ ہورہے ہیں عوام باشعور مگر الیکشن کے دنوں میں پھر وہی روائتی لوگو ں کا ساتھ دیکر تباہی وبربادی کاساماں کرتے ہیں بلوچستان کے مظلوم مجبور عوام بے روزگاری، مہنگائی،بدعنوانی،لاقانونیت،بجلی بھاری بلوں،حکمرانوں کی شاہ خرچیوں،مفت خوری کی وجہ غربت میں مبتلاہیں۔ عوام کی پریشانی کا جماعت اسلامی کے سوا کسی کو کوئی فکرنہیں صرف جماعت اسلامی عوامی حقیقی مسائل کواجاگر اوران کے حل کیلئے احتجاج کر رہی ہے کسی کا ایجنڈعوام،عوامی مسائل نہیں جماعت اسلامی کی بہترین کارکردگی،موقف،عملی جدوجہد،خدمات کی بدولت الحمداللہ ممبر سازی مہم میں عوام، نوجوانوں،علمائے کرام،مزدور اورخواتین کی جماعت اسلامی میں شمولیت ودلچسپی خوش آئند ہے