شہید آغا خالد شاہ کی قربانیوں پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، سردار اختر جان مینگل

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی مرکزی بیان میں کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر آغا خالد شاہ دلسوز کی گھر کر سامنے ٹارگٹ کلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فوری طور پر شہید کے قاتلوں کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے شہید آغا خالد شاہ دلسوز پارٹی کے دیرینہ ساتھی تھے جو پارٹی کے ساتھ دہائیوں سے وابستہ رہے طویل جہد، ثابت قدمی مستقل مزاجی کے ساتھ ساتھ پارٹی کے مختلف عہدوں پر بھی فائز اور سچے، ایماندار، مخلص، جرات مند، نظریاتی ورکر ورہنماء رہے کوئٹہ اور بلوچ بھر میں پارٹی کو فعال و مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ان کی شہادت سے پارٹی اہم رہنماء سے محروم ہو گیا ہے ان کی شہادت پر پارٹی کی جانب سے تین روزہ سوگ کا اعلان اور پارٹی پرچم سرنگوں رہے گا پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل نے بھی شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج پارٹی کا ایک اہم اور سچا ساتھی ہمارے درمیان نہیں لیکن ان کی قربانیوں، جدوجہد، ثابت قدمی پارٹی کیلئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتے ہیں انہوں نے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ آغا خالد شاہ کی شہادت سے جو خلاء پیدا ہوا ہے وہ پر ہو نہیں سکے گا ان کی جدوجہد ہمیشہ یاد رکھی جائے گی بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت اور انتظامیہ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ جو بھی محرکات ہیں انہیں سامنے لائے تاکہ ملزمان کو سخت سزا دی جائے بے ضرر انسان کی شہادت لمحہ فکریہ ہے شہید اہم گھرانے سے تعلق رکھتے تھے ان کے والد مرحوم آغا وہاب شاہ دلسوز کی بھی بلوچستان کے حوالے سے قربانیاں بے شمار ہیں بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کے دیرینہ ساتھی تھے اہل قلم، دانش سوچ و فکر سے وابستگی رکھتے تھے آغا اشرف شاہ دلسوز، شہید آغا خالد شاہ کی بی این پی سے وابستگی رہی آج پارٹی قیادت سے لے کر کارکن تک افسردہ ہیں یہ دلخراش واقعہ یقینا پارٹی کیلئے بہت بڑا نقصان ہے ان کی قربانیاں رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی آغا خالد شاہ شہید نے کسی بھی قربانی دے دریغ نہیں کیا آمر جنرل مشرف کے دور میں ضلعی عہدے پر فائز تھے انہوں نے ساتھیوں کی شہادت کے باوجود پارٹی بیرک کو سرنگوں ں ہونے نہیں دیا پارٹی اعادہ کرتی ہے کہ ان سمیت جتنے ساتھی شہید ہوئے ان کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا بیان کے آخر میں کہا گیا کہ صبح 10شہید کی نماز جنازہ کلی جیوسعادت میں ادا کی جائے گی –

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے