کوئٹہ میں نو جوان کے اغواء کے خلاف شہریوں نے بلیلی کے مقا م پرمین شاہر اہ ٹریفک کیلئے بند کردی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں نو جو ان کے اغو اء کے خلاف شہر یو ں نے بلیلی کے مقا م پر مینی شاہر اہ ٹر یفک کے لئے بند کر دی شہر یوں کے احتجا ج کے باعث دوطرفہ ٹر یفک معطل ہو نے سے مسا فروں کو مشکلا ت کا سا منا مظاہرین نے مغوی کی فوری بازیابی کا مطالبہ کر دیا۔پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے چشمہ اچوزئی سینامعلوم مسلح افرادنے سہیل نامی ایک نوجوان کواغواء کرلیا اور اس کو لیکر نامعلوم مقام پر روانہ ہو گئے واقعہ کے خلاف مغوی نوجوان کے رشتہ داروں اور علاقہ مکینوں نے بلیلی کے مقام پرمین ہائی وے بلاک کردی اور احتجاج شروع کر د یا بلیلی میں مین ہائی ویبلاک ہونے سے ٹریفک جام سے دو طرفہ گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں جس سے مسافر و ں کو پریشانی کا سامنا ہے واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی بلیلی میں مین ہائی وے کھلوانے کیلئے انتظامیہ کے مظاہرین سے مذاکرات شروع ہو گئے مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ جب تک مغوی نوجوان کو بازیاب نہیں کروایاجاتا وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گئے جبکہ جمعہ کی رات گئے تک کوئٹہ چمن شاہراہ ٹریفک کے لئے بند رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے