کراچی میں گولڈ میڈلسٹ کے قتل میں ملوث ملزم خضدار سے گرفتار

خضدار (ڈیلی گرین گوادر)کراچی میں گولڈ میڈلسٹ انجینئر اتقا معین کے قتل میں ملوث ملزم کو دوبارہ خضدار سے گرفتار کرلیا گیا۔ایس ایس پی عبد العزیز جکھرانی کے مطابق ملزم نے کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں گولڈ میڈلسٹ کو قتل کیا تھا، ملزم کوپہلے بھی خضدار سے گر فتار کرکے کراچی پولیس کے حوالے کیا گیا تھا تاہم 24 جون کو ملزم سٹی کورٹ کراچی سے فرار ہوگیا تھا۔ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزم کو ایک بارپھر کراچی پولیس کے حوالے کیاجائیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے