محکمہ ریلویز نے 11 اکتوبر سے کوئٹہ سے ٹرین سروس بحال کرنے کافیصلہ کرلیا

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) محکمہ ریلویز نے 11 اکتوبر سے کوئٹہ سے ٹرین سروس بحال کرنے کافیصلہ کرلیا 26اگست کو تحریب کاری کے نتیجے میں تباہ ہونے والے دوزان پل کی مرمت دس روزمیں مکمل کرکے ٹرائل کیا جائے گا سی ای او ریلویز کی جانب سے ڈویژنل سپرٹنڈنٹ کوئٹہ کو لکھے گئے مراسلے میں بتایا گیا کہ محکمہ ریلویز نے 11 اکتوبر سے کوئٹہ سے اندورن ملک کیلئے ٹرین سروس بحال کرنے کافیصلہ کیا ہے اور پشاور کیلئے جعفر ایکسپریس11 اکتوبر کو صبح نو بجے روانہ کی جائے گی اس حوالے سے ریلوے حکام نے بتایا کہ دوزان پل کی مرمت دس روزمیں مکمل کرلی جائے گی،جس کے بعد اس کا ٹرائل کیا جائے گا، ٹرائل مکمل ہونے کے بعد 11 اکتوبر سے اندورن ملک کیلئے ٹرین سروس بحال کردی جائے گی ریلوے حکام کے مطابق 26 اگست کو تخریب کاری کیواقعہ میں دوزان پل تباہ ہوا تھا،جس کی وجہ سے ٹرین سروس معطل تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے