ڈی ایچ کیو ہسپتال سبی میں مریضوں کا علاج و معالجہ صحت کارڈ کے ذریعے ممکن بنایا جائے،جہانزیب شیخ

سبی (ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علی اصغر مگسی ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر اکبر سولنگی ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر قادر ہارون ، ڈاکٹر رفیق چھلگری، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر گرمکھداس ، ایمرجنسی سپیشلسٹ یونیسیف شیراز احمد ، ڈی ایس ایم پی پی ایچ ائی محمد اصف بگٹی ، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر افیسر عبدالستار بلوچ ، ڈرگ انسپیکٹر گلاب خان اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں محکمہ صحت کے مسائل اور ان کا حل صحت کارڈ سمیت دیگر امور سے متعلق تفصیلی جائزہ لیا گیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سبی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے خصوصی اقدامات بروئے کار لائے جائیں انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال سبی میں مریضوں کا علاج و معالجہ صحت کارڈ کے ذریعے ممکن بنایا جائے ہیلتھ کارڈ کا نظام فعال ہونے سے مریضوں کے علاج میں بہتری اور فلاح و بہبود میں بہتری ائے گی محکمہ صحت لوگوں کے مفاد میں بہتر اقدامات کو یقینی بنائے اس حوالے سے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف پر لازم ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں دیانت داری کے ساتھ انجام دیں انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی میں رکاوٹیں برداشت نہیں کرے گی غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت قانونی کاروائی اور ان کی تنخواہوں سے کٹوتی کی جائے گی قبل ازیں ڈپٹی کمشنر کو تمام افسران نے تفصیلی بریفنگ دی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر اکبر سولنگی نے محکمہ صحت کے 8 ملازمین کو اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کیے ہیں اور 29 ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی، اسی طرح ڈی ایس ایم پی پی ایچ ائی محمد اصف بگٹی نے 9 ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی اور ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سبی کے ایک مستقل غیر حاضر ملازم کی تنخواہوں سے کٹوتی کی سفارشات کمیٹی کو پیش کی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ نے تمام افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ طویل عرصے سے غیر حاضر ملازمین کا اخری نوٹس اخبارات میں مشتہر کیا جائے تاکہ ان کو ملازمت سے برخاست کیا جا سکے اس کے علاوہ انہوں نے ایمرجنسی سپیشلسٹ یونیسیف سے کہا کہ یونیسف ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سبی میں ایئر کنڈیشنز کی تنصیب اور دیگر ضروری کاموں کے لیے تعاون جاری رکھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے