کوئٹہ کے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے واسا کی استعداد کار کوبڑھا رہے ہیں،سردارعبدالرحمن کھیتران

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھیتران سے ایم ڈی واسا حامد لطیف رانا نے بدھ کے روز ان کے دفتر میں ملاقات کی اور واسا کی کارکردگی و کوئٹہ کے شہریوں کو صاف ستھریپانی کی فراہمی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا کہ بہت ساری بیماریاں پھیلنے کی بنیادی وجہ صاف پانی کی عدم فراہمی ہے۔ کوئٹہ کے شہریوں تک صاف ستھرے  پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے حکومت بنیادی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف علاقوں میں پانی کے ضیاع کو روکنے کیلئے مربوط حکمت عملی مرتب کی جائے۔ صوبائی وزیرنے کہا کہ حکومت کی جانب سے کوئٹہ کے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے واسا کی استعداد کار کوبڑھا رہے ہیں۔واسا کے جاری منصوبہ جات کی جلد تکمیل کیلئے آئندہ اجلاس طلب کیاجائے گا۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ کوٹۂ میں نکاسی آب کے نظام کو مزید بہتر کیا جارہا ہے۔اس موقع پر سردار عبدالرحمن کھیتران نے محکمہ واسا کے مختلف شعبوں میں استعداد کار کو مزید بہتر انداز میں آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے