کوئٹہ،مشرقی بائی پاس پر پولیس موبائل کے قریب دھماکا،پولیس اہلکار سمیت 12افراد زخمی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ کے 2مقامات پر دہشتگردی کے واقعات پیش آئے ہیں، پہلا فائرنگ کا واقعہ کوئٹہ کے علاقے بروری سبزل روڈ پر رونما ہوا جس میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ماں بیٹا جاں بحق ہوئے دوسرا واقعہ مغربی بائی پاس بھوسہ منڈی کے قریب پیش آیا، جس میں سڑک کنارے نصب دھماکا خیر مواد پھٹنے سے پولیس وین متاثر ہوئی اور 12 افراد زخمی ہوئے پولیس کے مطابق کوئٹہ میں بروری سبزل روڈ پر پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں ماں بیٹا جاں بحق ہوئے، جن کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ واقعے کے محرکات پر تفتیش کا عمل جاری ہے۔دہشتگردی کا دوسرا واقع مغربی بائی پاس بھوسہ منڈی کے قریب پیش آیا، جس میں سڑک کنارے نصب دھماکا خیر مواد پھٹنے سے پولیس وین متاثر ہوئی، اور دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق جائے وقوعہ پر سیکیورٹی فورسز اور بم ڈسپوزل اسٹکواڈ کی ٹیمیں شواہد اکھٹے کررہی ہیں۔