بحریہ یونیورسٹی کا قیام کوئٹہ میں عالمی معیار کی تعلیمی سہولیات فراہم کرے گا،ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلو چستان کی میشر بر ائے محکمہ تر قی نسو اں ڈا کٹر ربا بہ خان بلید ی نے کہا ہے کہ ملک کے د فا ع کے لئے بلو چستان کے نو جو ا نوں خصوصا خوا تین کی پا ک افو ا ج میں شمو لیت صوبے کے لیے فخر کا لمحہ ہے، ان کی شرکت بلوچستان کی خواتین کے لیے بڑھتے ہوئے مواقع کی عکاسی کرتی ہے جو پاکستان کی سیکیورٹی میں فعال کردار ادا کرنے کی علامت ہے اور یہ صوبے کی خواتین کی طاقت، عزم اور استقامت کی نشانی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیوی ہیڈ کوارٹرز کوئٹہ کے دورے کے موقع پر کیا۔ نیوی کمانڈنٹ آفیسر کیپٹن عبداللہ صدیقی نے نیوی ہیڈ کوارٹرز کوئٹہ آمد پر ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کا استقبال کیا اور انہیں یادگاری شیلڈ پیش کی۔اس موقع پر ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے بلوچستان کی خواتین کو پاکستان نیوی کے مختلف شعبوں میں بھرتی کرنے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیوی میں خواتین کی نمائندگی میں اضافہ صنفی مساوات کے لیے اہم ہے اور ہمارے صوبے کی خواتین کی بے پناہ صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے ضروری ہے۔ملاقات میں کوئٹہ میں بحریہ یونیورسٹی کے قیام کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔ ڈاکٹر ربابہ بلیدی نے کہا کہ بحریہ یونیورسٹی کا قیام کوئٹہ میں عالمی معیار کی تعلیمی سہولیات فراہم کرے گا، جس سے ہمارے نوجوان، خاص طور پر خواتین، تعلیمی اور پیشہ وارانہ میدان میں کامیابی حاصل کر سکیں گے۔ بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے میری ٹائم ٹیکنالوجی ٹریننگ پارک کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ڈاکٹر ربابہ بلیدی نے کہا کہ یہ ٹریننگ پارک میری ٹائم ٹیکنالوجیز میں جدید تربیت فراہم کرے گا، جس سے ہمارے نوجوانوں کے لیے نئے کیریئر کے مواقع پیدا ہوں گے اور علاقے میں معاشی ترقی کو فروغ ملے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے