گوادر،مکران کوسٹل ہائی وے چوتھے روز بھی بند ،مظاہرین اور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات ناکام ،ڈیڈلاک برقرار
گوادر(ڈیلی گرین گوادر) مکران کوسٹل ہائی وے چوتھے روز بھی بند مظاہرین اور انتظامیہ کے درمیان مزاکرات ناکام ڈیڈلاک برقرار پک اپ گاڑی یونین اور تیل ڈپو مالکان نے دو مختلف مقامات پر مکران کوسٹل ہائی وے پر دھرنا دیا ہوا ہےمکران کوسٹل ہائی وے پر سربندن کراس اور نلینٹ زیروپوائنٹ کے مقام دھرنا چوتھے روز میں داخل ہوا دو مختلف مقامات پر دھرنے کے باعث مکران کوسٹل ہائی وے اور ایم ایٹ ٹریفک کیلئے مکمل بندہےگوادر کا کراچی سمیت بلوچستان اور ملک کے دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ چار روز سے منقطع ہےمکران کوسٹل ہائی وے کی بندش سے پاک ایران سرحدی تجارت شدید متاثرہے مکران کوسٹل ہائی وے کو مظاہرین کی جانب سے ٹریفک کیلئے بند کرنے کے باعث ایران اور عراق سے آنے والے سینکڑوں زائرین پھنسے ہوئے ہیں حق دو تحریک کے مرکزی چیئرمین واجہ حسین واڈیلہ آل پارٹیز کنوینر ھوت عبدالغفور سمیت سیاسی سماجی رہنماؤں کی دھرنا گاہ آمد سرحدی تجارت سے وابستہ کاروباری افراد کے ساتھ کوسٹ گارڈز کی زیادتیاں بند کرکے تلار چیک پوسٹ کا خاتمہ کیا جائے۔