چیف جسٹس میرے اور پی ٹی آئی سے متعلق کیس کی سماعت نہ کریں،عمران خان
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دوبارہ درخواست دائر کر دی۔
عمران خان نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی میرے اور پی ٹی آئی سے متعلق جانبدار ہیں، چیف جسٹس میرے اور پی ٹی آئی سے متعلق کسی بھی کارروائی کا حصہ نہ بنیں۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی اہلیہ متعدد مواقع پرعمران خان کے خلاف بیانات دے چکی ہیں۔