قلات،گاڑی الٹنے سے 25 افراد زخمی

قلات(ڈیلی گرین گوادر) قلات کے علاقے میں گاڑی الٹنے سے 25افراد زخمی ہوگئے۔ لیویز کے مطابق پیر کو قلات میں ریج کے مقام پر مزدوروں کو سیب کے باغات میں کام کے لئے لیکر جانے والی پک اپ گاڑی ٹائرپھٹنے کی وجہ سے الٹ گئی جس کے نتیجے میں 25مزدور زخمی ہوگئے۔ لیویز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں سے ایک شدید زخمی کو طبی امداد کے لئے کوئٹہ ریفر کردیاگیا۔مزید کاروائی جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے