جے یو آئی بلوچستان کے انٹرا پارٹی انتخابات کل ہونگے،مولانا عبدالواسع اور حافظ حمد اللہ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے انٹر ا پارٹی انتخابات آج ہونگے،سینیٹر مولانا عبدالواسع اور حافظ حمد اللہ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے صوبائی انٹرا پارٹی انتخابات آج پارٹی کے مرکزی ناظم انتخابات مولانا عطاء الحق درویش کی نگرانی میں کوئٹہ میں منعقد ہونگے۔انٹرا پارٹی انتخابات صوبائی امیر کے عہدے کے لئے سینیٹر مولانا عبدالواسع اور حافظ حمداللہ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔ انتخابات میں حصہ لینے کے لئے صوبائی مجلس عمومی کے اراکین بھی کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔ واضح رہے کہ اس حوالے سے حافظ حمد اللہ کے حامیوں کا کہنا ہے کہ ووٹر لسٹوں میں رد وبدل کی گئی تو انتخابات شفاف نہیں ہونگے لہذا انٹر ا پارٹی انتخابات کو شفاف بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے