ثقافت کسی بھی ملک و قوم کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،
نوکنڈی (نامہ نگار)سابق چیئرمین سینیٹ رکن صو بائی اسمبلی چاغی محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آباد پشتون قوم کو انکی کلچرڈے کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ثقافت کسی بھی ملک یا قوم کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ثقافتی اقدار کی اہمیت کو سمجھنا اور انہیں احترام کی نظر سے دیکھنا معاشروں کی ترقی و خوشحالی کا باعث بنتا ہے۔ پشتون ثقافت کا اپنا رنگ ہے اوراس کے طور طریقوں میں محبت اور احترام، انکساری اور رواداری کا درس ملتا ہے۔اس دن کی مناسب سے میں اپنے پشتون بھائیوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ میرے لئے یہ بات انتہائی مسرت کا باعث ہے کہ اس وقت پورے ملک میں پشتون کلچر ڈے کو جوش وخروش کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ ہمیں اپنے پر امن بقائے باہمی کو فروغ دینے کیلئے تمام قومیتوں کے اہم دنوں کو قومی سطح پر باضابطہ منانے کی ضرورت ہے تاکہ قومی جذبے کے ساتھ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کر سکیں اور اسی طریقے سے ہی ہم قومی یکجہتی، اتحاد و یگانگت کو پروان چڑھا سکتے ہیں۔