بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کل سہ پہر تین بجے طلب
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر تین بجے ہوگا۔ اجلاس میں محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی اور محکمہ فشریز سے متعلق سوالات دریافت اور انکے جوابات دئیے جائیں گے۔ اجلاس میں بی این پی عوامی کے رکن میر اسد اللہ بلوچ بی بی عصمت ملک میموریل ہسپتال خدابادان پنجگور کو فعال نہ کئے جانے سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کریں گے۔ اجلاس میں وزیر خزانہ آڈٹ رپورٹس برائے کلائیمٹ چینج، ڈیزاسٹر مینجمنٹ آرگنائزیشن برائے سال 2022-23،2023-24پیش کریں گے۔ اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری زرین خان مگسی صوبے میں خواتین سمیت تمام افراد کو معیاری تعلیم تک رسائی سے متعلق تجاویز پر مبنیٰ قرار داد پیش کریں گے۔