آئینی عدالتوں کا قیام عدالتی نظام کی مضبوطی کا باعث بنے گا،ینگ لائرز فورم

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)ینگ لائرز فورم فار جوڈیشل ریفارمز کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ آئینی عدالتوں کا قیام عدالتی نظام کی مضبوطی کا باعث بنے گا۔

ایڈووکیٹ فاطمہ اور دیگر نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے فورم کا مقصد عدالتی نظام میں بہتری لانا ہے، کیونکہ بہتر عدالتی نظام عوام کو ریلیف دے سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ 26ویں آئینی ترمیم عدالتی نظام میں بہتری کی جانب ایک اچھا قدم ہے، قانون سازی پارلیمنٹ کا مینڈیٹ ہے جس کا احترام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ آئین میں اب تک 25 ترامیم ہوئیں، اور کوئی بھی آئین سے متصادم نہیں، آئینی عدالتوں کے قیام کا مطالبہ 2006 کے چارٹر آف ڈیموکریسی میں بھی تھا۔ایڈووکیٹ فاطمہ نے کہاکہ آئینی عدالتوں کے قیام سے سپریم کورٹ کا بوجھ کم ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے