پاکستانی برآمدات کے فروغ کیلئے8.5 ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے،جام کمال
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)وفاقی وزیرتجارت جام کمال خان کا کہنا ہے کہ پاکستانی برآمدات کےفروغ کیلئے8.5 ارب روپےکی منظوری دی گئی ہے، ٹیکسٹائل، زراعت اور عالمی برانڈنگ کے لیے اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیرتجارت جام کمال خان نے ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ (ای ڈی ایف) نئے بورڈ کی تشکیل کے بعد یہ پہلی میٹنگ میں کہا کہ نئے ای ڈی ایف بورڈ کی تشکیل سے برآمدات میں اضافہ ممکن ہوگا،پاکستان کوعالمی سطح پرمزید متعارف کروانےکیلئےوسائل فراہم کیےجا رہے ہیں۔
وفاقی وزیرتجارت جام کمال خان کا کہنا تھا کہ” ایکسپو 2025 اوساکا ” میں پاکستان کی شرکت کیلئے منصوبے منظور کیے گئے ہیں، مختلف شعبوں میں تحقیق و ترقی، ٹیکنالوجی کےلیے فنڈز مختص کیے گئے ہیں، پاکستانی برآمد کنندگان کی ضروریات مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات کیےجا رہے ہیں۔
ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ (ای ڈی ایف) کی میٹنگ میں وفاقی وزیرتجارت جام کمال خان کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں پہلےایکسپو سینٹر کی تکمیل کیلئے فنڈز کی منظوری دی گئی ہے،تمام فیصلےایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ فنڈ کی 85 ویں میٹنگ میں لیے گئے،نئے بورڈ کی تشکیل کے بعد یہ پہلی میٹنگ تھی۔