قلات،ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی

قلات(ڈیلی گرین گوادر)کراچی سے کوئٹہ جانے والی انڈس گاڑی تیز رفتاری کے باعث قومی شاہراہ پر بینچہ کے مقام پر الٹ گئی حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہوئے جنہیں قریبی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال قلات منتقل کردیاگیا۔ طبعی امداد کے بعد زخمیوں کو مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کردیاگیا۔ حادثے میں خاتون مسما(س) جاں بحق جبکہ حاجی غلام محمد ولد عبدالغفور ناصراحمد ولد حاجی غلام محمد ڈرائیور محمدعیسی ولد غلام رسول نثاراحمد ولدحاجی غلام محمد اقوام بادینی شدید زخمی ہوگئے۔ جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق نواں کلی کوئٹہ سے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے