بلوچستان میں مسلم لیگ ن میں نوجوان طبقے کا رجحان خوش آئند ہے،میر سجاد رئیسانی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ (ن)یوتھ ونگ کوئٹہ ڈویژن، ڈسٹرکٹ اور سٹی کا اجلاس اتوار کو میر سجاد رئیسانی کی صدارت میں کوئٹہ پریس کلب میں منعقد ہوا اجلاس میں صوبائی کابینہ کے ارکان سمیت دیگر زمہ داران نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ کوئٹہ اور کوئٹہ سٹی کی نئی کابینہ سمیت یونٹ سازی سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے جلد کوئٹہ میں یونٹ سازی کی تشکیل عمل میں لانے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں آنے والے بلدیاتی انتخابات کی تیاری سے متعلق بھی تفصیلی بات چیت کی گئی اور مستقل عوامی رابطہ مہم پر اتفاق کیا گیا نوجوانوں کے بڑھتے ہوئے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے مسائل کے حل کیلئے خصوصی اقدامات پر زور دیا گیا اور کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یوتھ ونگ کے صوبائی جنرل سیکریٹری میر سجاد رئیسانی، صوبائی سینئر نائب صدور میر عین الدین کرد، عرفان بلوچ، صوبائی نائب صدور محمد حسن، ولید دشتی،کوئٹہ ڈویژن کے صدر سید برہان شاہ، ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے صدر میر ریاض گرگناڑی،صوبائی میڈیا کوآرڈینیٹر ناظم حسین یوسفزئی، جنرل سیکرٹری آغا مشتاق تارن، اشرف مینگل، وحید گرگناڑی، عارف محمد شہی، ظہور کاکڑ، امجد ترین، عنیب قریشی، الیاس پرکانی، شفیع بنگلزئی اور دیگر عہدیداران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کا مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ بلوچستان کی جانب بڑی تعداد میں رجحان خوش آئند ہے مسلم لیگ نے ہمیشہ ملک کی ترقی اور خوشحالی بالخصوص بلوچستان کی محرومیوں کے حوالے سے ترجیحی بنیادوں پر کاوشیں کی ہے موجودہ تشویشناک صورتحال میں نوجوانوں کی مایوسی قابل رحم ہے جس کے حوالے سے نہ صرف سیاسی جماعتوں کو بلکہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے