وزیراعلیٰ بلوچستان سے حاجی علی مدد جتک کی ملاقات،موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما حاجی علی مدد جتک کی ملاقات۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ہفتہ کو یہاں پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن حاجی علی مدد جتک نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران بلوچستان کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔