فاطمہ جناح اسپتال کوئٹہ میں داخل ایک خاتون مریضہ میں کانگو وائرس کی تصدیق

کو ئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) فاطمہ جناح اسپتال کوئٹہ میں داخل ایک خاتون مریضہ میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق کانگووائرس سے متاثرہ 28 سالہ خاتون مریضہ کاتعلق کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاون سے ہے،مریضہ کی حالت خطرے سے با ہرہے،رواں سال فاطمہ جناح اسپتال میں کانگو وائرس سے متاثرہ33مریضوں کو علاج کیلئے لایا گیا ہے، زیادہ تر متاثرہ مریضوں کا تعلق کوئٹہ،لورالائی، پشین اور قلعہ سیف اللہ سے ہے،رواں سال صوبے میں کانگووائرس سے متاثرہ 8مریضوں کا انتقال ہواہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے