صحت کے شعبے کو بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے،بخت محمد کاکڑ

پشین(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے تحصیل پشین کلی طورہ شاہ میں بنیادی مرکز صحت کو آر، ایچ،سی کا درجہ دینے کی تقریب میں تختہ کشائی کی اور ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں تعمیر نو وارڈز کا تفصیلی دورہ کرنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوامی فلاح و بہبود کیلئے صحت کے شعبے میں بہتر سے بہترین اقدامات کرنے پر سنجیدگی سے عمل پیرا ہے اور صحت کے شعبے میں دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے مزید بہتری کیلئے کوشاں ہے،اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی و سیکرٹری برائے پبلک اکانٹس کمیٹی حاجی اصغر ترین،صوبائی سیکرٹری صحت صالح محمد بلوچ،ڈپٹی کمشنر پشین زاہد خان،ڈی،جی ہیلتھ بلوچستان امین اللہ مندوخیل اور پروجیکٹ ڈائریکٹر ثاقب خان بھی ان کے ہمراہ تھے اس موقع پر ضلعی ناظم صحت سلطان محمد موسی خیل نے ضلع کی مجموعی صورتحال پر جبکہ ایم،ایس عبدالوکیل شیرانی نے ہسپتال کے مختلف شعبوں اور وہاں موجود سہولیات پر صوبائی وزیر کو تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پرڈاکٹروں،پیرامیڈیکاسٹاف اور وہاں موجود سیاسی و قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جبکہ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی صوبے کے عوام کو بروقت اور معیاری علاج معالجے کی فراہمی پر پورا یقین رکھتے ہیں صوبائی وزیر صحت نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور وہاں موجود ضلعی ناظم صحت سلطان محمد موسی خیل اور ایم،ایس وکیل شیرانی کے مثبت کاوشوں کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کی حاضری کو یقینی بناتے ہوئے ضلع میں موجود تمام مراکز صحت اور ہسپتالوں سمیت ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں دیگر سہولیات کی فراہمی سمیت ادویات کی دستیابی یقینی بنایا جائے تاکہ دور افتادہ علاقوں سے آنے والے نادار مریضوں کو اپنے ہی ضلعے میں معیاری علاج معالجے کی سہولیات میسر ہو جبکہ اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی تاہم اس دوران وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے ہسپتال میں موجود مریضوں سے بھی ملاقات کی اور ان کو درپیش مشکلات اور مسائل نوٹ کیے بعد آزاں وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے یقین دلایا کہ ضلع پشین سمیت صوبہ بھر کے عوام کو علاج معالجے کی مثالی سہولیات باہم پہنچانے سمیت ان کو معیاری صحت کی سہولیات فراہم کرنے میں ایک دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے