کوئٹہ،ہزارہ ٹاون میں بچے کی تشدد زدہ لاش برآمد

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاون میں بچے کی تشدد زدہ لاش برآمد۔ پولیس کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاون میں مقامی پارک کے قریب ایک خالی پلاٹ سے 8سالہ ارمان علی ولد محمد نعیم کی لاش ملی جس کے جسم پر جھلسنے اور تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں، پولیس کے مطابق بچہ جمعہ کی دوپہر سے لاپتہ تھا۔پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا مزید کاروائی جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے