پولیس اہلکار سید خان سرحدی کی درخواست ضمانت دائر
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر قاری رحمت اللہ خان کاکڑایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ ناموس رسالت کی شان میں گستاخی کے مرتکب شخص کو قتل کرنے والے پولیس اہلکار سید خان سرحدی کی درخواست ضمانت دائر کردی ان خیالات کا اظہاررحمت اللہ ایڈووکیٹ نے بات چیت کرتے ہوئے رحمت اللہ خان کاکڑایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج فور میں سید خان سرحدی کی درخواست ضمانت جمع کرادی ہے معزز عدالت نے کیس کی سماعت کے لیے 25 ستمبر مقرر کردی ہے۔