کوئٹہ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ریلوے کا پرائیویٹ گارڈ جاں بحق

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ریلوے کے پرائیویٹ گارڈ کوجاں بحق کردیا۔ پولیس کے مطابق جمعرات کی شام کوئٹہ کے علاقے سریاب کسٹم کے قریب نامعلوم مسلح افرادنے فائرنگ کرکے ریلوے کے پرائیویٹ گارڈ کوجاں بحق کردیا جس کی شناخت کریم بخش کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے