پارلیمنٹ پر جو یلغار ہورہی تھی اسے مولانا فضل الرحمان نے پسپا کیا ہے، حافظ حمداللہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علمائے اسلام(ف) کے مرکزی رہنما حافظ حمداللہ نے کہا ہے مسودہ پیش کرنے تک جے یو آئی اس کی حمایت نہیں کریگی ہمارا مقف ہے پہلے مسودہ منظر عام پر لایا جائے حافظ حمداللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جو آئینی ترامیم حکومت چاہتی ہے اس کا مسودہ کہاں ہے، سامنے لایا جائے، مسودہ پیش کرنے تک جے یو آئی اس کی حمایت نہیں کریگی وفاقی وزرا کہتے ہیں انہیں بھی اس آئینی ترامیم کا علم نہیں تو یہ مسودہ آیا کہاں سے ہے؟ جییوآئی سے ملاقات کیلئے ن لیگ، پی پی سمیت دیگر سیاسی وفود آرہے ہیں لیکن حکومت کی سپورٹ ہم آنکھیں بند کر کے کیسے کریں؟ جے یوآئی نہ ن لیگ ہے نہ ہی پیپلزپارٹی ہے، کیا مولانا سونے کیلئے ٹائم مانگ رہے ہیں یا حلوہ کھانے کیلئے؟ وہ قانون سازی ہونی چاہیے جو ملک اور عوام کے مفادمیں ہو، آئینی ترامیم کیا ہیں، اگریہ آئینی ترامیم ملکی مفاد میں کی جارہی ہے تو اس کو چھپایا کیوں جارہا ہے؟۔ حکومتی وزرا کہتے رہے کہ ان کے نمبرز پورے ہیں اگر ان کے نمبرز پورے ہیں تو کیوں منظوری نہیں ہوئی، قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس کیوں ملتوی کیا گیا؟ اسکا یہی مطلب ہے نمبرز پورے نہیں ہیں۔ آپ کو کس نے مجبور کیا کہ اتوار کے دن قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس بلاتے، حکومتی وزرا کو جلدی کیوں ہے، اس کا جواب ان کے پاس بھی نہیں ہے۔ پارلیمنٹ پر جو یلغار ہورہی تھی اسے مولانا فضل الرحمان نے پسپا کیا ہے اور اس بات کا اعتراف پی ٹی آئی بھی کررہی ہے اور مولانافضل الرحمان کے اقدام کو سراہتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے