وزیراعلیٰ بلوچستان ودیگر کا سردار سرفرازچاکر خان ڈومکی کی وفات پر ان کے اہل خا نہ سے اظہار تعزیت
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی بدھ کو ضلع سبی کی تحصیل لہڑی پہنچے جہاں انہوں نے ڈومکی ہاؤس میں مرحوم سردار سرفراز خان ڈومکی کی وفات پر ان کے بڑے فرزند میر کوہیار خان ڈومکی، بھائی میر حیر بیار خان ڈومکی اور دیگر لواحقین سے تعزیت و فاتحہ خوانی کی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی، سینیٹرمیر عبدالقدوس بزنجو،صوبائی وزیر میر ظہور بلیدی،بخت محمد کاکڑ، پارلیمانی سیکرٹری میر لیاقت علی لہڑی بھی موجود تھے، وزیر اعلی بلوچستان نے مرحوم سردار سرفراز چاکر ڈومکی کے فرزند میر کوہیار خان ڈومکی اور دیگر لواحقین سے ہمدردی اورافسوس کا اظہار کیا وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی نے مرحوم سردار سرفراز چاکر خان ڈومکی کی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک معتبر قبائلی شخصیت ہونے کے ساتھ ساتھ کہنہ مشق سیاستدان اور ملنسار انسان تھے جنہوں نے ہمیشہ خیر خواہی اور بھلائی کے لئے بے لوث کام کیا، سیاسی امور میں ہمیشہ صبر، تہذیب اور شائستگی سے کام لیتے ہوئے مثبت کردار ادا کیا، مرحوم کا پارلیمانی کردار قول کے پختہ بلوچ اور ایک محب وطن پاکستانی کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، میر سرفراز بگٹی نے دعا کی اللہ تعالٰی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے، وزیر اعلٰی بلوچستان نے مرحوم سردار سرفراز چاکر خان ڈومکی کے فرزند میر کوہیار خان ڈومکی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ والد مرحوم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک و قوم اور بلوچستان کی ترقی کے مشن کو لیکر آگے چلیں گے، اس موقع پر سینیٹر میر دوستین خان ڈومکی، سینیٹر دنیش کمار، سابق نگران وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی سمیت ملک بھر سے آئے ہوئے سیاست دان، قبائلی شخصیات، افسران اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔