تعلیم کے فروغ کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،میر شعیب نوشیروانی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) چیئر مین یونیورسٹیز فائنانس کمیشن صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی و کو چیئر پر سن صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان کے زیر صدارت یونیورسٹیز فائنانس کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سکریٹری ہائر ایجوکیشن حافظ محمد طاہر، اسپیشل سکریٹری خزانہ اورنگزیب کاسی اور صوبے کے تمام جامعات کے وائس چانسلر ز نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت تعلیم کی فروغ کو اولیت دیتے ہیں اور ہم اپنے دستیاب وسائل میں تعلیم کی فروغ کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تعلیم و جدید سائنسی علوم سے ہی قوموں کی زندگی میں مثبت تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں آج کی دور میں سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اہمیت سے کوئی ذی شعور انسان انکار نہیں کر سکتا ہے کیونکہ ان کے ترقی اور نئے ایجادات سے انسان کی زندگی پر مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں اور ان ہی کی بدولت زندگی کی مختلف شعبوں میں انقلابی تبدیلیاں رونما ہو رہی جس سے انسان مستفید ہو رہا ہے۔ اجلاس میں تمام شرکاء نے جامعات کے فنڈز کی تقسیم کے فارمولے کو متفقہ طور پر منظوری دے دی اور یونیورسٹیز کے سب کیمپسز کیلئے الگ ڈی ڈی اوز (DDO) پر بھی متفق ہو ئے۔ اس موقع پر دونوں صوبائی وزراء اور تمام شرکاء نے جامعات کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا اور طلباء وطالبات کی تعلیمی سرگرمیوں میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کر ینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے