بولان،متاثرہ ریلوے پل کی بحالی کا کام چالیس فیصد مکمل
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کو ملک کے دیگر شہروں سے ریلوے کے ذریعے ملانے والے پل کی بحالی کا کام چالیس فیصد تک مکمل ہو گیا ہے۔ پاکستان ریلوے حکام کے مطاب بلوچستان کے ضلع بولان میں دہشتگردی کے واقعہ کا شکار ہونے والے پل کے گرنے کی وجہ سے کوئٹہ سے ٹرین سروسز معطل ہو گئی ہیں۔ سی ای او پاکستان ریلویز کی ہدایت پر پل کی بحالی کا عمل دو شفٹوں میں جاری ہے۔ متاثرہ پل کی بحالی کے بعد ممکنہ طور پر 15 اکتوبر تک ٹرین آپریشن کے لئے کھول دیا جائے گا۔ ریلوے حکام کے مطابق پل کی بحالی پاکستان ریلوے اپنے وسائل سے کر رہا ہے۔ سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد بلوچستان کا ملک بھر سے ریل رابطہ بحال کر دیا جائے گا۔