میئرکراچی مرتضیٰ وہاب بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مقرر

کراچی(ڈیلی گرین گوادر)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا ترجمان مقرر کردیا گیا۔پیپلز پارٹی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ مرتضیٰ وہاب کو بلاول بھٹو زرداری کا ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔

خیال رہےکہ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب جوکہ اس وقت میئر کراچی ہیں، وہ اس سے قبل ایڈمنسٹریٹر کراچی، مشیر قانون سندھ، مشیر اطلاعات سندھ اور وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان بھی رہ چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے